ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
08-17-2024
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
ڈارون میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے، بنگلادیش کے شمیم حسین 44 اور محفوظ الرحمان 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ فیصل اکرم نے 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہینز نے 142رنز کا ہدف 19ویں اوور میں بآسانی پورا کردیا، عمیر بن یوسف 37 اور محمد حارث نے 32 رنز سکور کیے، پاکستان شاہینز نے ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کی، جو ہفتے کو اے سی ٹی کومیٹس کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گی۔