بنگلہ دیش اے کا دورہ پاکستان بہت فائدہ مند ہے: انعام الحق

08-17-2024

(لاہور نیوز) بنگلہ دیش اے ٹیم کے کپتان انعام الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش اے ٹیم کا دورہ پاکستان بہت فائدہ مند ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران ہر کھلاڑی کو تیاری کا اچھا موقع مل رہا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریوں کے لیے اچھی سہولیات مہیا کی ہیں،پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے بنگلادیش سے بہتر ہیں۔ انعام الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف سعود شکیل اور عمرامین نے بہت اچھی بیٹنگ کی، بنگلادیش اے میں ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی شامل ہیں، پاکستان کی کوالٹی فاسٹ باؤلنگ کو کھیلنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں، مشتاق احمد پاکستان کے لیجنڈ ہیں، ان کے ساتھ پاکستانی باؤلنگ پر بات چیت کرتے ہیں، پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ کرنے کا پلان اے، بی اور سی بنائیں گے۔