شاہینوں کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا 6 فاسٹ باولرز سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

08-16-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے فاسٹ باولرز کے بارے میں اہم بات کہہ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان  سے بات کرتے ہوئے شان مسعود کا کہناتھا کہ فاسٹ باولرز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت روٹیٹ کریں گے کیونکہ آئندہ آنے والے سیزن میں پاکستان کو اہم میچز کھیلنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تاہم تیسرے میچ میں ہمیں انہیں آرام دینا پڑا کیونکہ آنے والے وقت میں انہیں ٹی20 ورلڈکپ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنی تھیں۔ شان مسعود نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں 6 انتہائی باصلاحیت پیسر ہیں، ہر ایک ٹیم کو کچھ منفرد پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ تمام ساتھ ہی کھیلیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں لگا کہ اپنے پریمیئر باولر کو آرام دینا ضروری ہے تو ان پیسرز کی وجہ سے ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ بروقت فیصلہ کرسکیں۔