عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
08-16-2024
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالرز اضافے سے 2461 ڈالرز ہوگئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہوگئی۔