صبا قمر کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی التجا

08-16-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے طبیعت ناسازی کے باعث مداحوں سے دعاؤں کی التجا کردی۔

اداکارہ صبا قمر کا شمار پاکستان کی  اے لسٹ کی حسیناؤں میں کیا جاتا ہے، جاندار اداکاری اور بہترین فیشن سینس کی  وجہ سے اداکارہ  کو  خوب پسند کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ صبا قمر نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ" ایک ہفتے سے میں بخار اور فلو میں مبتلا ہوں لیکن الحمداللہ میں اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہوں، تمام چاہنے والوں کی شکر گزار ہوں جو میرے لیے دعا گو ہیں"۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ "میرے لیے دعا کریں، انشاءاللہ میں جلد ہی اپنے کام اور معمول کی زندگی پر واپس آجاؤں گی، آپ سب کیلئے میری طرف سے ڈھیر سارا پیار"۔