پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر سستا

08-16-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 157 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 105.98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسیدوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے کا ہوگیا ہے۔