انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف کیس: وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم

08-16-2024

(لاہور نیوز) عدالت نے انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ ندیم سرور کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔