معروف کامیڈین عون علی کو اغوا کرلیا گیا

08-15-2024

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر اور کامیڈین عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق یوٹیوبرکے بھائی علی شیر کھوسہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں اطلاع دی کہ آدھی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے لاہور میں واقع فلیٹ سے ان کے بھائی عون کو اغوا کیا ہے۔ انہوں نے صارفین سے اپنے بھائی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے ‘بل بل پاکستان’ گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔