مٹن اوربیف کا زیادہ استعمال کس بیماری کے خطرات میں اضافہ کردیتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

08-15-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ مٹن اور بیف میں ایک قسم کا آئرن پایا جاتا ہے جو ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

ماہرین کی  تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جو ہِیم سے بھرپور غذائیں (عموماً بیف یا مٹن) کھاتے تھے ان کو یہ غذائیں کم کھانے والوں کے مقابلے میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات 26 فی صد زیادہ تھے۔ محققین کو معلوم ہوا کہ ہیم آئرن ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات کے نصف سے زیادہ کا ذمہ دار پایا گیا جو غیر پروسیس شدہ سرخ گوشت سے وابستہ تھے۔ تاہم، ہیم کے بغیر آئرن (جو کہ پودوں پر مشتمل غذاؤں میں پایا جاتا ہے) کا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ذیا بیطس سے بچاؤ کے لیے صحت مند غذا کے انتخابات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہِیم آئرن کی کھپت میں کمی اور پودوں پر مشتمل غذاؤں کا زیادہ استعمال ذیا بیطس کے خطرات کو کم کرنے میں مؤثر لائحہ عمل ہوسکتا ہے۔