ایک جانب اختلاف کی خبریں،دوسری جانب بابر،رضوان اور شاہین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
08-15-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی مختلف فارمیٹس میں کپتانی اور ٹیم میں جھگڑوں کی خبروں کے بیچ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں پریکٹس سیشن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم خصوصاً بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑی اِن دنوں راولپنڈی میں بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔ قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات ہیں، جسکی وجہ سے ٹیم کا نقصان ہورہا ہے تاہم کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیساتھ اختلافات کو ظاہر نہیں کیا۔