ارشد ندیم کا احسن اقدام، طلبا میں 100 لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان

08-15-2024

(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئن ارشد ندیم نے 100 لیپ ٹاپس طلبا کو دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں گورنز سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ محنت سے پوری قوم کی دعاؤں کی وجہ سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، ایڈیشنل آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے دوران کانفرنس کراچی کے طلبا کیلئے 100 لیپ ٹاپس مفت دینے کا اعلان کیا۔ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی میرے گاؤں آکر مجھے عزت بخشی، اسی طرح کراچی اور سندھ کے عوام نے بھی بڑا پیار دیا جن کا بےحد مشکور ہوں۔