سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 2 لاکھ 57 ہزار 400 کا ہو گیا

08-15-2024

(لاہورنیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 57 ہزار 400 کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 256 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار 680 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2454 ڈالر فی اونس ہے۔