علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

08-15-2024

(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں علی امتیاز وڑائچ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔

علی امتیاز وڑائچ کی پنجاب اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن باقاعدہ سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ نے اپنی تعیناتی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حافظ فرحت نے ضمانت خارج ہونے پر پارلیمانی لیڈر شپ سے استعفی دیا تھا۔