کومل عزیز کا جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار
08-15-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے جلد شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ شادی سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کومل عزیز کا کہنا تھا کہ میں ہر چیز پرفیکٹ چاہتی ہوں، پہلے تعلیم پر پوری توجہ دی پھر اداکاری میں بھی بھرپور محنت اور لگن سے کام کیا اور اسی طرح شادی بھی کروں گی۔ کومل عزیز نے کہا کہ شادی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے، جسے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، میں نے سوچ رکھا ہے شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی، میں کاروباری شخصیت سے شادی کروں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میری عمر 34 سال ہو چکی ہے جو کہ اچھی خاصی عمر ہوتی ہے، اس لیے اب میں نے ہر حال میں جلد شادی کرنی ہے اور بہت جلد کرنی ہے۔