بھارتی بورڈ نے ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کی پیشکش مسترد کردی

08-15-2024

(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کی پیشکش مسترد کردی۔

سیکرٹری بی سی سی آئی کے مطابق آئی سی سی نے کہا تھا ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا، ابھی مون سون ہے اور اگلے سال ویمن ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی کرنی ہے۔ جے شاہ نے مزید کہا ہے کہ بنگلادیشی حکام سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے۔