ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے: نوازشریف

08-15-2024

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی  وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وفاقی وزرا عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ و دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی ،معاشی اورپارٹی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔ دوران اجلاس گفتگو کرتےہوئےلیگی صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پر زیادہ فوکس رکھنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ  کیساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل کر فیصلے کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ہمیں پارٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔