جشن آزادی مناتے ویلر جاں بحق، ڈولفن اہلکار زخمی

08-15-2024

(لاہور نیوز) جشن آزادی کے موقع پر کیمپس پل کے قریب موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث ویلر جاں بحق جبکہ ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا موٹر سائیکل سوار ہمایوں اچھرہ کا رہائشی تھا، ڈولفن ٹیم 217 کینال روڈ کیمپس پل انڈر پاس سپیشل ڈیوٹی پر مامور تھی، اسی اثناء میں ون ویلر ڈولفن فورس کو دیکھ کر بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران ڈولفن اہلکار ذیشان موٹرسائیکل روکنے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گیا، اسکی دائیں ٹانگ اور بازو کی ہڈی فریکچر ہو گئی جبکہ سر پر بھی گہرا زخم آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہونے والے شہری کی موٹرسائیکل نہر میں جا گری تھی جسے بعد میں نکال لیا گیا تاہم زخمی ڈولفن اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔