بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
08-15-2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر، جیسن گلیسپی ہیڈ کوچ اور اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹم نیلسن ہائی پرفارمنس کوچ، کلیف ڈیکن قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ہوں گے۔