پاکستان کا 77 واں یوم آزادی،شوبز شخصیات نے بھی قوم کے نام پیغام جاری کردیے

08-14-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کا77 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،اس موقع پر ملک کی معروف شوبز شخصیات نے بھی ملک و قوم کے نام پیغام جاری کردیے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آج اس آزادی اور نعمتوں پر دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرنے کا وقت ہے جن سے ہم آج لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سب کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو! پاکستان زندہ باد! سینئر اداکارہ صبا فیصل نے آزادی کا جشن گول گپے اور بن کباب کے لطف کے ساتھ منایا اور خوشی کے ان لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔اداکارہ مومنہ اقبال نے سبز لباس میں اے آئی سے بنی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ مائرا خان نے سست انٹرنیٹ کی شکایت کی اور سوال کیا ہے کہ ہم ترقی کرنے کے بجائے زمانۂ قدیم میں واپس جا رہے ہیں، کیا پھر بھی آپ آزادی کا جشن منائیں گے؟گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکارہ عریبہ حبیب نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کر کے قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ رابعہ بٹ خراب صورت حال کے باوجود مستقبل سے پرامید نظر آئیں اور انہوں نے انسٹا اسٹوری میں قومی پرچم شیئر کیا اور لکھا ہے کہ اس ملک کے باسی جیسے بھی ہوں تجھ سے بے پناہ محبت ہے کیونکہ تجھے ماں کہتے ہیں۔ معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، اداکارہ مایا خان، جویریہ سعود اور اداکار سعود نے سبز و سفید ملبوسات میں تصاویر شیئر کی کرتے ہوئے آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔اداکارہ نادیہ افغان اور حمائمہ ملک نے بھی قومی ہیروز اور پرچم کی تصویر کے ساتھ اپنے فالوورز کو آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔