یوم آزادی پر پنجاب میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں:مریم اورنگزیب

08-14-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں۔

"پلانٹ اے ٹری فار پاکستان، ایک فرد، ایک شجر" مہم کے تحت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے یوم آزادی پر کینو کا مقامی پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا، پودا لگانے کے بعد سینئر صوبائی وزیر اور دیگر شرکاء نے دعائے خیر بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پودا لگا کر ہر فرد یوم آزادی منائے، یوم آزادی پر پنجاب میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیڈ بال کے ذریعے پنجاب میں شجرکاری کا منفرد تجربہ کیا جارہا ہے، شجرکاری کارثواب اور قومی ضرورت ہے۔ سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور، ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔