وزیراعلیٰ مریم نواز کی والٹن روڈ پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
08-14-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والٹن روڈ پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم آزادی کے روز اچانک سی بی ڈی والٹن پراجیکٹ پہنچ گئیں،انہوں نے کلمہ چوک سے والٹن کی طرف جانے والے روڈ کا دورہ کیا اور والٹن روڈ پراجیکٹ پر پیشرفت کابھی جائزہ لیا۔ مریم نواز نے والٹن روڈ پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور والٹن روڈ ڈرین کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے والٹن روڈ پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ ڈرین اور سڑک کے تعمیراتی کام میں معیار کو یقینی بنایا جائے، والٹن روڈ پراجیکٹ کی وجہ سے عوام کو ہونے والی دشواری کا احساس ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق والٹن روڈ کی تین لائن کیرج ستمبر میں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی جبکہ والٹن روڈ دوطرفہ کیرج وے کی اکتوبر تک تکمیل کے لئے دن رات کام جاری ہے۔