یوم آزادی: اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی کے باہر جشن کی اجازت نہ ملی

08-14-2024

(لاہور نیوز) یوم آزادی کے موقع پر اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی کے باہر جشن کی اجازت نہ ملی۔

اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر جشن کا اعلان کیا گیا مگر انتظامیہ کی جانب سے اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی کے باہر جشن منانے سے روک دیا گیا۔ اپوزیشن کے اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی بھاری نفری  اسمبلی کے باہر پہنچ گئی، پنجاب اسمبلی کو جانے والے راستوں کو  پولیس نے بیریئر لگا کر بند کردیا، اپوزیشن ارکان ایوان اقبال چوک میں جمع ہو گئے۔ صوبائی اسمبلی کےا پوزیشن اراکین اویس ورک ،فرخ جاوید مون، محمد شعیب،علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر نے پولیس بیریئرز کے سامنے نعرے بازی کی۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسمبلی کے اراکین ہوتے ہوئے بھی اسمبلی کے باہر آزادی کا جشن منانے کی اجازت نہیں۔