سیف سٹی نے یوم آزادی کی مناسبت سے دستاویزی فلم جاری کردی

08-14-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے یوم آزادی کے موقع پر دستاویزی فلم جاری کر دی۔

 فلم میں آزادی کی داستان، حالات و واقعات بیان کیے گئے ہیں، فلم میں ہندوستان سے ہجرت کرنےاور بچھڑ جانے والوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق فلم کا مقصد نوجوانوں میں آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، یوم آزادی کی مناسبت سے سیف سٹی میں تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دعائیں کی گئیں۔