اولمپیئن ارشد ندیم جشن آزادی کراچی میں منائیں گے

08-14-2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں میگا ایونٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے والے اولمپیئن ارشد ندیم یوم آزادی کا جشن آج کراچی میں منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم  کی آج دوپہر کراچی آمد طے ہے، بعدازاں مزار قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے جانے کا امکان ہے۔ پیرس گیمز کے جیولین تھرو میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے،ان کی وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ دورہ کراچی میں اولمپیئن ارشد ندیم کو انعامات سے نوازا جائے گا۔