عوام کیلئے جشن آزادی کا تحفہ! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی

08-13-2024

(لاہورنیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8.47 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6.07 روپےفی لٹر کی کمی کردی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے 07 پیسے فی لٹر ہوگئی۔