اولمپک کی تیاری میں سپورٹس بورڈ نے اہم کردار ادا کیا، کوچ ارشد ندیم
08-13-2024
(لاہورنیوز) پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کی ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے ملاقات، ارشد ندیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ ارشد ندیم کی پیرس اولمپک کی تیاری میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے اہم کردار ادا کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے ہرممکن سہولیات مہیا کیں۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں، فاتح پیرس اولمپک کو جلد ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کا دورہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب ہر کھیل کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم بھی موجود تھے۔