ماہرین نے مردوں میں ہولناک بیماری کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کردی

08-13-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے مردوں میں کینسر شرح میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ مردوں کو خواتین کے مقابلے کینسر اور کینسر سے متعلق اموات کی زیادہ شرحوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مردوں میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافے کی ممکنہ طور پر وجہ کینسر کی روک تھام کی سرگرمیوں میں کم شرکت سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے ہوسکتی ہے جس میں اسکریننگ اور علاج کے اختیارات کا کم استعمال،کینسر کے خطرے کے عوامل جیسے تمباکو نوشی، شراب نوشی، اور پیشہ ورانہ طور پر کارسنوجینز کی نمائش میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ مختلف عمروں اور دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والے مردوں میں کینسر کی شرح کا اندازہ لگانے کے لیے تفتیش کاروں نے گلوبل کینسر آبزرویٹری سے 2022 کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں دنیا بھر کے 185 ممالک کینسر کے کیسز اور اموات کے قومی سطح کے تخمینے شامل ہیں۔