اداکارہ نمرہ خان نے مبینہ اغوا کی کوشش پر پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا
08-13-2024
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف اداکارہ نمرہ خان کومبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش پرپولیس کا موقف سامنے آگیا
رپورٹ کےمطابق شہرکے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نمرا خان کومبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔اداکارہ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مبینہ طور پروقوع تھانہ ساحل کی حدود میں پیش آیا ہے ۔ متعلقہ تھانہ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے خاتون نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔انھوں نے بتایاکہ اداکارہ کے رابطہ کرنے پر ان کی شکایت درج کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ واقعاتی شہادتوں کو موثر بتاتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ انصاف کی فوری فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔