چڑھتے پنجاب کی نامور اداکارہ سونم باجوہ نے ارشد ندیم کو پنجابی میں مبارکباد دے دی

08-13-2024

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کی گئی پوسٹ پرسونم باوجوہ نے انہیں پنجابی میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘ وادھیاں مبارکاں’ آپ اس جیت کے مستحق تھے۔ سونم باجوہ کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ پاکستان اور بھارت میں موجود سونم باجوہ کے فینز کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈیا جیتا ہے۔ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتوانے والے پہلے ایتھیلیٹ بن گئے ہیں۔ ارشد ندیم کی تھرو نے اولمپکس میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 1984 میں ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔