آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

08-13-2024

(ویب ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا۔

ایس ایس جی سی کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13 ڈالر 57 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.97 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین اگست سے ہوگا۔