لیڈی ایچی سن ہسپتال میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی، ملکی ترقی کیلئے دعا

08-13-2024

(ویب ڈیسک) لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 14 اگست کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری نے پرچم کشائی کی، کیک کاٹا اور وزیراعلیٰ کے وژن کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔ پارلیمنٹرینز، پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت عملے نے جوش وخروش سے تقریب میں شرکت کی اور ملک کی سلامتی، امن واستحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی طرف سے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے جبکہ مریضوں اور انکے لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔