وزیراعلیٰ مریم نواز کا ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ

08-13-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیولن تھرور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعامات سے نوا ز دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوا ز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم سے ملاقات کی اور تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی، مریم نواز نے  ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔ بعدازاں مریم نواز، ارشد ندیم سے ملاقات کر کے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور کیلئے روانہ ہو گئیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ارشد ندیم کو فیملی کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس مدعو کر لیا، ارشد ندیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیراعظم کے عشائیہ میں شریک ہونگے۔ قومی ایتھلیٹ اور ان کی فیملی کو پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس  لایا جائے گا، ارشد ندیم  فیملی کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کے لئے بذریعہ جہاز اسلام آباد پہنچیں گے۔