پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار پوائنٹس کی حد پھر سے بحال

08-13-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 77 ہزار 980 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی ڈالر دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 4 پیسے سستی ہوگئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.64 روپے سے کم ہو کر 278.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔