پنجاب حکومت نے 15 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے
08-13-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 15 افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسروں کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری صحت علی جان خان کو چار ماہ کی چھٹی کی منظوری مل گئی، دوران چھٹی سیکرٹری صحت کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، علی جان خان سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے افسر کو بھی او سی ڈی کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، ثاقب علی عقیل کو سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مسعود انور کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر عظمت محمود کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری بیت المال اقبال حسین کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا اقبال حسین 121 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کی ٹریننگ پر جائیں گے، او ایس ڈی جاوید اختر محمود کو بطور سیکرٹری بیت المال تعیناتی مل گئی، ظہور حسین کو ممبر جوڈیشل 3 تعینات کر دیا گیا، محمد خان رانجھا کو سیکرٹری آرکائیو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد جہانزیب کو کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا، قائم مقام کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نظیر کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ او ایس ڈی شوذب سعید کو ڈی جی پنجاب انکروچمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا، نادیہ ثاقب کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا، او ایس ڈی محمد علی کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن تعیناتی مل گئی۔