اداکار حمزہ علی عباسی کی پہلی کتاب لانچ کردی گئی

08-12-2024

(ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی پہلی کتاب’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ لانچ ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی کتاب کا ٹائٹل شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی اشاعت کی خبر دی ہے۔حمزہ علی عباسی نے لکھا ’ الحمدللہ فی الحال میری کتاب صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دستیاب ہوگی‘۔انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کتاب کی تفصیلات کے حوالے سے اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔ اداکار کی پوسٹ سامنے آتے ہی  مداح جہاں اداکار کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگ کتاب سے متعلق سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن کا اداکار جواب بھی دے رہے ہیں۔