اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کتنی جائیداد کے مالک ہیں؟تفصیل سامنے آگئی

08-12-2024

(ویب ڈیسک)جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے چیمپئن ارشد ندیم کی جائیداد سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

پیرس اولمپک میں جیولین تھرو کھیل میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم انفرادی کھیلوں میں وطن عزیز کے لیے پہلی بار یہ معرکہ سر کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔اسی طرح انھوں نے تقریباً 93 میٹرز تک جیولین تھرو کرکے اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا اور سُرخرو ہوکر وطن پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعامات کے ڈھیر لگادیے گئے۔ وفاق، صوبوں اور کے ایم سی سمیت مختلف اداروں کی جانب سے کروڑوں روپے انعامات کی بارش کی گئی ہے۔تاہم ان انعامات سے قبل ارشد ندیم کی مجموعی دولت ایک کروڑ روپے سے کم تھی جب کہ ان کے حریف بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑہ کی جائیدادیں 37 کروڑ کے لگ بھگ ہیں۔