سوات کے عامر خان نے ساتویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

08-12-2024

(ویب ڈیسک) ساتویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے عامر خان نے گولڈ میڈل جیت کر بنکاک میں سبز ہلالی پرچم سر بلند کر دیا۔

عامر خان نے بنکاک میں ساتویں ہیروز تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے بھارت، نیپال اور فلپائن کے کھلاڑیوں کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔عامر خان کا تعلق سوات کے علاقے مینگورہ سے ہے۔ انہوں نے گولڈ میڈل سوات کے عوام کے نام کیا ہے۔