کیا عنزیلہ عباسی کےگھر واقعی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا

08-12-2024

(ویب ڈیسک)اداکارہ وماڈلعنزیلہ عباسی نے ماں بننے سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ آج کا دن بہت خاص اور کیوٹ ہے کیونکہ آج سے ایک سال قبل ہم نے زندگی بھر کی محبت اور ایک ساتھ مل کر رہنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس پوسٹ پر جہاں عنزیلہ عباسی کی والدہ و اداکارہ جویریہ عباسی نے کمنٹ کرکے اُنہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کے ماں بننے  سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔صارفین نے پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ عنزیلہ عباسی حاملہ ہیں، حمل سے متعلق ایک نہیں بلکہ کئی صارفین نے کمنٹس کیے۔ عنزیلہ عباسی نے صارفین کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کمنٹس کے جواب میں اپنے حمل کی افواہوں کی تردید کی۔