کون زیادہ خوبصورت ہے؟سجل علی یا ہانیہ؟ادکار وسیم عباس کا اداکاراوں کے حسن پر تبصرہ
08-12-2024
(ویب ڈیسک) سینئر اداکار وسیم عباس نے خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور سجل علی کی خوبصورتی پر تبصرہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اداکار وسیم عباس سے انٹرویو کے دوران میزبان نے سجل علی اور ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا موازنہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ان دونوں اداکاراؤں میں سے زیادہ خوبصورت کون ہے؟اس سوال کے جواب میں وسیم عباس نے بلاجھجک ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے اُنہیں سجل علی سے زیادہ خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔ میزبان نے وسیم عباس سے پوچھا کہ کیا ہمایوں سعید، عدنان صدیقی سے زیادہ بہتر اداکار ہیں؟ جس پر وسیم عباس نے کہا کہ میری نظر میں دونوں ہی کمال اور بہترین اداکار ہیں۔وسیم عباس نے کہا کہ لوگ ہمایوں سعید کو کمتر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں اور اگر کمرشلی دیکھا جائے تو وہ عدنان صدیقی سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں۔ سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ ہی وہ اداکار ہیں جن کی فلمیں باکس آفس پر سُپر ہٹ ہوتی ہیں۔