سیاہ جوڑے میں نوال سعید کے حسن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا
08-12-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کے حسن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔
حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔ مذکو رہ تصاویر میں نوال کو سیاہ رنگ کا جوڑا زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے، تصاویر میں اداکارہ نے بالوں کو کھول رکھا ہے جبکہ دلفریب مسکراہٹ اور نازک اداؤں میں اداکارہ کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبتوں کی برسات بھی کی جارہی ہے۔