پی ٹی اے نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کرلیا

08-12-2024

(لاہور نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، تین فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔ پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ  پہلے فیز میں جعلی اورمنسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا،  دوسرے فیز میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی جبکہ تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز  بند کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں،  سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔