قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

08-12-2024

(لاہور نیوز) قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی بچت مرکز نے 3 مختلف سکیموں پر نئی شرح کے ریٹ جاری کرتے ہوئے سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کر کے 19 فیصد مقرر کر دی۔ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 134 بیسز پوائنٹس کم کر کے 17.90 فیصد کر دی گئی، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19 فیصد مقرر کر دی گئی تاہم دیگر تمام سکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔