تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول
08-12-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول ہو گئیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کو 18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سب سے زیادہ درخواستیں ویڈ لاک کیٹیگری کے تحت جمع ہوئیں، ویڈ لاک پالیسی کے تحت تبادلوں کے لیے 14 ہزار 267 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ میڈیکل ڈس ایبلٹی کے تحت 2500 درخواستیں جمع کروائی گئیں، ڈائیورس ہارڈ شپ گراؤنڈ کے تحت 600 کے قریب درخواستیں جمع ہوئیں، لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کو 331 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواستوں پر فیصلے کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنا دی گئی، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔