انٹرنیٹ سروسز متاثر: سوشل میڈیا ایپس کی چوتھے روز بھی بندش

08-12-2024

(لاہور نیوز) انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی نہ ہوسکی، سوشل میڈیا ایپس کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئیں۔

انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی متاثر ہونے میں تکنیکی مسائل ہیں یا معاملہ کچھ اور متعلقہ ادارے تاحال وجہ معلوم نہ کر سکے، دوسری جانب واٹس ایپ، فیس بُک اورانسٹاگرام استعمال کرنے میں صارفین کو مشکلات کا سامناہے۔ صارفین شکایات کررہے ہیں کہ واٹس ایپ پر آڈیو میسج اور تصویروں کی ڈاؤن لوڈنگ کے مسائل درپیش ہیں جنہیں فوری توجہ دے کر حل کرنے کی ضرورت ہے، صارفین اپیس ڈاؤن لوڈنگ کیلئے وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔  ٹیلی کام کمپنیز اور پی ٹی اے کی جانب سے بار بار رابطوں کے باوجود کوئی بھی موقف سامنے نہ آسکا۔ واضح رہے قبل ازیں 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی، جس سے بینکوں سمیت آن لائن کاروبار سے منسلک اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔