لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم مریم نواز سے منسوب

08-11-2024

(لاہور نیوز)لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے منسوب کردیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹر شگفتہ ناز کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی ممتاز اولڈ اسٹوڈنٹ ہیں۔سیاست میں مریم نواز نے ایک قابل قدر کامیابی سمیٹی اور وزیراعلیٰ بنیں،ان کی سیاست میں کامیابیوں کی پذیرائی کرتے ہوئے ہسٹری میوزیم ان سے منسوب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کو اپنی مادرعلمی کے دورےکی باضابطہ دعوت دے دی ہے، ان کی شخصیت طالبات کیلئے قابل تقلید ہے۔