اسحاق ڈار کی بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی تردید

08-11-2024

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا، آئندہ چند روز گورنر سندھ کے معاملے پر فیصلہ کر لیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری اس وقت گورنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی بھی واضح کہہ چکے ہیں کہ گورنر سندھ کو تبدیلی کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔