پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کےکھلاڑیوں کی راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس

08-11-2024

(ویب ڈیسک) پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کپتان شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، عامر جمال نے کوچز کی زیر نگرانی دو گھنٹے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی سعود شکیل، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں جو بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب بنگلادیش اے ٹیم نے بھی اسلام آباد کلب میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، بارش کے باعث کھلاڑیوں نے صرف فٹنس ٹریننگ میں حصہ لیا۔پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 13 اگست سے کھیلا جائے گا۔