شہزاد رائے کے فلاحی کاموں کا مقصد کیا ہے؟گلوکار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

08-11-2024

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے انسانیت کی خدمت کرنے کا مقصد بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شہزاد رائے نے کہا کہ میں نے ابھی تک تعلیم کے میدان میں یا اسپتالوں کے لیے جو بھی خدمات سرانجام دی ہیں، وہ سب ثواب حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا۔شہزاد رائے نے کہا کہ میری والدہ ثواب کی نیت سے خیراتی کام کرتی ہیں جن میں مستحق لوگوں کی مالی مدد کرنا، لوگوں کو کھانا کھلانا یا کسی غریب کی شادی کروانا وغیرہ شامل ہے۔ گلوکار نے کہا کہ میری والدہ تو ثواب کی نیت سے خیراتی کام کرتی ہیں لیکن میں نے اب تک انسانیت کی خدمت کے لیے جتنے بھی کام کیے ہیں، اُن کا مقصد ثواب حاصل کرنا نہیں تھا۔اُنہوں نے کہا کہ میں اصلاحاتی کام کرتا ہوں کیونکہ اگر ہم تعلیم اور اسپتالوں کے کام کو بھی خیرات کا نام دینا شروع کردیں گے تو یہ شعبے تباہ ہوجائیں گے۔