ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں: مولانا عبدالخبیر آزاد

08-11-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین رویت حلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج سب کچھ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے، سب دیکھ رہے ہیں کہ ہندوستان کی سوچ کس طرف لے کر جارہی ہے، یہ بات عیاں ہوچکی ہے ہندوستان اقلیتوں پر مظالم ڈھارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہندوستان کی دہشتگردانہ سوچ دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگئی ہے،  ہندوستان کے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔