حبا بخاری نے ڈرامہ انڈسٹری میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
08-11-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے ڈرامہ انڈسٹری میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ان دنوں نجی ٹی وی پر حبا بخاری کا ڈرامہ سیریل "جان نثار" نشر ہو رہا ہے جس میں وہ اداکار دانش تیمور کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں، ڈرامے میں دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ جان نثار ڈرامے نے یو ٹیوب پر بھی دھوم مچا رکھی ہے، اس ڈرامے نے دیگر پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد، حبا بخاری پاکستان کی وہ واحد اداکارہ بن چکی ہیں جن کے دو ڈراموں "جان نثار" اور "فتور" نے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ حبا بخاری نے 2015 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، اب تک وہ بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا چکی ہیں۔